چنتامنی :3 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)ہوا اور پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے اور صحت کے لئے صاف ہوا اور شفاف پانی ناگریز ہے سینکڑوں سال قبل انسان آج کے مقابلے میں کافی توانا اور صحت مند ہوتا تھا جسکی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک وجہ آلودگی سے پاک ماحول بھی تھا انسان روزانہ سولہ تا بیس کیلو گرام ہوا آکسیجن کا استعمال کرتا ہے مذکورہ آکسیجن انسانوں کوانہی پیڑوں پودوں سے حاصل ہوتی ہے آلودگی کی اقسام تو بہت سی ہیں لیکن ان میں فضائی ،آبی اور راضی زیادہ اہمیت کی حامل ہیں بدقسمتی سے ہم تینوں میں نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ ان تینوں کو بر آمد کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں یہ بات کاگیتی گرام پنچایت کے صدر آمجد پاشاہ نے کہی ۔انہوں نے آج تعلقہ کے کریپلی تالاب کے متصل دی۔ٹریڈلر ۔مونٹ شری اسکول اور بنگلور پرینتا ٹرسٹ کے جانب سے کئی ہزار پودوں کو لگانے کے مہم کا آغاز کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کو صاف رکھنے میں پانی ایک اہم رول ادا کرتا ہے اور پانی اسی وقت مل سکتا ہے جب کہ ہمارے آس پاس سبزہ زار موجود ہو،درخت ہوں،جنگل ہوں،لیکن افسوس کہ ہمارے جنگلوں کو کاٹا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخت ہمیں کروڑوں روپیوں کی آکسیجن فراہم کرتے ہیں ایسے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دینا تمام جاندار چیزوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطر ہ ثابت ہوسکتا ہے ایک درخت ہمیں روزانہ تقریبا ہزار روپیہ کی آکسیجن فراہم کرتا ہے بعد ازاں اسکول کی پرنسپال سمنگلا میڈم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر رازق فاطمہ فنکشن ہال کے اونر سید مالک پاشاہ تعلقہ پنچایتی رُکن لکشمی گرام پنچایت رُکن وینکٹ رام ریڈی ویکٹ رونپا مجید پاشاہ مجیب پاشاہ کوثر شریف اسکول کی چیرمین سویتا روی سمیت اسکول کے ٹیچرس وغیرہ موجود رہے۔